مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ نے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر اپنے ایک بیان میں عراق کی سرزمین پر ترک فوجیوں کے داخل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے ترک فوج کے فوری طور پر خارج ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے بیان میں عراقی سرزمین پر ترک فوج کے حملے کو عراق کی قومی اور ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا گیا ہے۔
عرب لیگ کے بیان میں ترک فوجیوں سے فوری عراقی سرزمین چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ سامی شکری نے کہا ہے کہ ترکی نے اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی کا کہنا ہے کہ ترکی کو فوری طور پر اپنی فوج عراق سے نکال لینی چاہیے اور عراقی سرحدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ اس نے کہا کہ عرب لیگ، ترکی کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے اور اسے اشتعال انگیز قراردیتی ہے۔
آپ کا تبصرہ